متحدہ عرب امارات

جھارکھنڈ میں رانچی سے دہلی جانے والی ائیر ایمبولینس حادثے کا شکار، ساتوں افراد جاں بحق

خلیج اردو
بھارت کی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع چترا میں رانچی سے دہلی جانے والی ایک ائیر ایمبولینس طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس میں سوار تمام سات افراد جاں بحق ہو گئے۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طیارے میں ایک مریض، ڈاکٹر، پیرا میڈک، تیماردار اور عملے کے ارکان سوار تھے، جو طبی انخلا کیلئے پرواز کر رہے تھے۔

حکام کے مطابق Directorate General of Civil Aviation نے تصدیق کی ہے کہ Redbird Airways کے زیر انتظام بیچ کرافٹ کنگ ایئر B90L طیارہ رانچی سے مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 11 منٹ پر روانہ ہوا تھا۔

طیارے نے ابتدائی طور پر کولکتہ ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ قائم کیا تاہم خراب موسم کے باعث راستہ تبدیل کرنے کی درخواست کے کچھ دیر بعد ہی 7 بج کر 34 منٹ پر ریڈار سے غائب ہو گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق حادثے کی ممکنہ وجہ گرج چمک کے ساتھ آنے والا طوفان قرار دی جا رہی ہے جبکہ جائے حادثہ پر سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

واقعے کی تحقیقات کیلئے ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو کی ٹیم بھی روانہ کر دی گئی ہے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی مکمل وجوہات کا تعین تحقیقات کے بعد کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button