خلیج اردو
دبئی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ کشیدگی کے دوران جعلساز یو اے ای پاس اور امارات آئی ڈی کی معلومات حاصل کر کے شہریوں کے بینک اکاؤنٹس تک رسائی کی کوشش کر رہے ہیں۔
Dubai Police نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی کے دوران سائبر فراڈ کرنے والے عناصر خود کو حکومتی اداروں کے اہلکار ظاہر کر کے شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق جعلساز خود کو نام نہاد ’دبئی کرائسز مینجمنٹ‘ سے وابستہ ظاہر کرتے ہوئے UAE Pass اور Emirates ID کی حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایسی معلومات شیئر کرنے سے فراڈ کرنے والے سم سوئپنگ کے ذریعے موبائل بینکنگ ایپس تک رسائی حاصل کر کے متاثرہ افراد کے بینک اکاؤنٹس پر قبضہ کر سکتے ہیں۔
پولیس نے واضح کیا ہے کہ وہ فون کالز یا ٹیکسٹ پیغامات کے ذریعے کبھی بھی خفیہ معلومات یا تصدیقی کوڈ طلب نہیں کرتی، شہری غیر مصدقہ ذرائع کے ساتھ اپنی ذاتی یا بینکاری معلومات ہرگز شیئر نہ کریں۔
دوسری جانب Ministry of Interior نے بھی نمبر 70614213 یا اس جیسے دیگر نمبرز سے موصول ہونے والی کالز سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے انہیں جعلسازی کی کوشش قرار دیا ہے۔
حکام نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ ایسے نمبرز سے رابطہ نہ کریں اور کسی بھی مشتبہ پیغام یا کال کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں، جبکہ سائبر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔







