متحدہ عرب امارات

جانیے متحدہ عرب امارات کے صرف 47 لوگ دنیا کی کل دولت کے کتنے مالک ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے 47 ارب پتی افرادکل تقریباً 599 ارب درہم دولت کے مالک ہیں۔

(خلیج اردو ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے ارب پتیوں کی تعداد کے ساتھ ساتھ ان کی دولت 2019 میں تیل کی قیمتوں میں کمی ، پراپرٹی سیکٹر کے کمزور ہونے اور اسٹاک مارکیٹ کی کمزوری کی وجہ سے کم ہوئ ہے۔

ویلتھ ایکس کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ، سن 2019 میں متحدہ عرب امارات میں 47 ارب پتی افراد تھے جب کہ اس سے پچھلے سال یہ تعداد 55 تھی، جبکہ ان کی مجموعی دولت 153 ارب ڈالر سے کم ہو کر 163 ارب ڈالر ہوگئ ہے۔

ویلتھ-ایکس کی سینئر ڈائریکٹر مایا امبرگ نے کہا ، "کمی بکی بڑی حد تک وجہ تیل کی گرتی قیمتیں اور کم سرمایہ کاری ، رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی سرگرمیوں کی کمزوری ، نسبتا کم اسٹاک مارکیٹ کی واپسی اور علاقائی عدم استحکام ہے.”

متحدہ عرب امارات اس درجہ بندی میں گر کر 13ویں نمبر پر اگیا ہے لیکن یہ کینیڈا اور سنگاپور سے ابھی بھی آگے ہے جہاں46 اور 45 ارب پتی ہیں۔

دبئی 15 ٹاپ شہروں میں شامل

شہروں میں ، دبئی کی درجہ بندی میں تین درجے نیچے گئ ہے ، لیکن یہ شہر اب بھی پہلے 15 شہروں میں شامل ہے۔

ویلتھ ایکس کے مطابق ، 2019 کے آخر میں اماراتمیں 38 ارب پتی افراد کے ساتھ دبئی 11 ویں نمبر پر آگیا ، اس میں ساؤ پالو (33) ، استنبول (32) ، ہانگ کانگ (32) اور ٹوکیو (30) سے زیادہ ارب پتی ہیں۔ نیو یارک ، ہانگ کانگ ، سان فرانسسکو ، ماسکو ، لندن ، بیجنگ ، سنگاپور ، لاس اینجلس ، شینزین اور ممبئی سب سے زیادہ ارب پتی افراد کے ساتھ سرفہرست 10 شہر ہیں۔

عالمی سطح پر مزید ارب پتی

2019 میں دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد 8.5 فیصد اضافے سے 2،825 ہوگئی ، جب کہ ان کی مشترکہ دولت میں 10.3 فیصد اضافے سے 9.4 ٹریلین ڈالر ہوچکی ہے ، جو پچھلے سال کی کمی کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

عالمی معیشت میں رفتار کے ضیاع اور ہنگامہ خیز جغرافیائی سیاسی ماحول کے باوجود ، مالیاتی منڈیوں نے مجموعی طور پر تیزی کا مظاہرہ کیا۔

شمالی امریکہ اور ایشیاء میں ارب پتی افراد کی تعداد اور ان کہ دولت میں اضافہ ہوا۔ دونوں علاقوں میں یہ شرح ڈبل تھی۔ یورپ ، بحر الکاہل اور افریقہ میں اوسطا کم ، لیکن پھر بھی ارب پتی افراد کہ دولت میں اضافہ ہوا۔

اس کے برعکس ، مشرق وسطی اور لاطینی امریکہ اور کیریبین میں دولت بڑھنے کے بجائے کم ہوئ اور ارب پتی افراد کی تعداد میں کمی آئ۔

چین نے ارب پتی آبادی اور مشترکہ دولت میں سب سے مضبوط اضافہ ریکارڈ کیا۔امریکہ نے بھی مضبوط ترقی کا مظاہرہ کیا اور اب تک سب سے بڑا ارب پتی ملک ہے ۔امریکہ میں عالمی ارب پتی آبادی کا 28 فیصد حصہ آباد ہے۔

سرفہرست 15 ممالک میں دنیا کے ارب پتی ارب پتی افراد کی تین چوتھائی سے زیادہ آبادی آباد ہے۔ 2019 میں ارب پتی آبادی اور مجموعی دولت میں ماسوائے متحدہ عرب امارات کے باقی سب ممالک میں یہ اصافہ دیکھنے میں آیا۔

کوویڈ ۔19 کے نتیجے میں ارب پتیوں کی مجموعی دولت میں نمایاں اثر پڑا ہے۔

تمام ارب پتی افراد کے کاروبار ایک جیسے نہیں ہیں۔ 2019 کے مقابلے میں 2020 کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ٹیکنالوجی ، بیمہ ، کاروباری خدمات اور صحت کی دیکھ بھال میں ارب پتی افراد کی تعداد میں 6 فیصد اور 9 فیصد کے درمیان اضافہ ہوا۔جہاز رانی ، ملبوسات (قیمتی) اور خلائ صنعت میں ارب پتی افراد نے بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button