
خلیج اردو
ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے تصدیق کی ہے کہ آبنائے ہرمز میں امریکی اور اتحادی ممالک کے تیل بردار جہازوں پر حملے کیے گئے ہیں۔ شمالی خلیج فارس میں امریکی تیل بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد جہاز میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔
ماہرین کے مطابق ایسے حملے خطے میں توانائی کی ترسیل کو متاثر کر سکتے ہیں اور عالمی منڈی پر بھی نمایاں اثر ڈال سکتے ہیں۔ ان حملوں سے توانائی کی قیمتوں میں اضافہ اور عالمی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
خطے میں کشیدگی کے بڑھنے سے بین الاقوامی سطح پر سلامتی اور توانائی کے شعبے میں خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔







