
خلیج اردو
متحدہ عرب امارات کے شہر Dubai میں شہریوں کو موبائل فونز پر ہنگامی الرٹ موصول ہوا ہے جس میں ممکنہ میزائل حملوں کے خدشے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ الرٹ Ministry of Interior UAE کی جانب سے جاری کیا گیا، جس میں رہائشیوں کو ممکنہ خطرات کے باعث محتاط رہنے اور حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔
الرٹ میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر رہیں اور سرکاری ہدایات پر مکمل عمل کریں۔ یہ پیغام موبائل ایمرجنسی الرٹ سسٹم کے ذریعے براہِ راست لوگوں کے فونز پر بھیجا گیا۔
دوسری جانب حکام کی طرف سے ابھی تک اس الرٹ کی مکمل تفصیلات یا ممکنہ خطرے کی نوعیت کے بارے میں مزید معلومات جاری نہیں کی گئیں۔
ماہرین کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی کے باعث خلیجی ممالک میں حفاظتی اقدامات سخت کیے جا رہے ہیں۔







