متحدہ عرب امارات

سعودی ولی عہد سے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی اہم ملاقات، پاکستان کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ، خطے میں امن و استحکام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

خلیج اردو
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر سینئر وزرا بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔ رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے مشترکہ طور پر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا، "پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا اور مشکل حالات میں بھی مکمل یکجہتی اور بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔”

ملاقات کے بعد جاری تصاویر میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو افواج پاکستان کی جنگی وردی میں دیکھا گیا جو غیر معمولی اہمیت کی حامل قرار دی جا رہی ہے۔

عموماً بیرون ملک دوروں کے دوران سپہ سالار رسمی فوجی لباس پہنتے ہیں، تاہم اس ملاقات میں جنگی وردی کا انتخاب پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے ساتھ مضبوط دفاعی یکجہتی کا اظہار سمجھا جا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اقدام اس عزم کا اظہار ہے کہ پاکستان اپنے دیرینہ تعلقات اور دفاعی تعاون کے تناظر میں سعودی عرب کے دفاع اور سلامتی کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button