متحدہ عرب امارات

یو اے ای میں عیدالفطر 2026 کی نماز صرف مساجد میں ادا کرنے کا اعلان، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کھلے میدانوں میں اجتماعات پر پابندی

خلیج اردو
متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر 2026 کی نماز صرف مساجد کے اندر ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ کھلے میدانوں اور عید گاہوں میں اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اسلامی امور، اوقاف اور زکوٰۃ کے جنرل اتھارٹی کے مطابق یہ اقدام سکیورٹی وجوہات اور نمازیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دبئی اور شارجہ کے اسلامی امور کے اداروں نے بھی متعلقہ حکام کے ساتھ مشاورت کے بعد اس فیصلے کی توثیق کی ہے۔

نمازیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عید کی نماز کیلئے بروقت مساجد پہنچیں اور جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر عمل کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

ادھر چاند دیکھنے والی کمیٹی 29 رمضان کو شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس کرے گی، اگر چاند نظر آ گیا تو عید جمعرات کو ہوگی، بصورت دیگر جمعہ کو عید منائی جائے گی۔

ماہرین فلکیات کے مطابق اس سال رمضان کے 30 روز مکمل ہونے کا امکان ہے جس کے بعد عیدالفطر جمعہ کو متوقع ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ عوامی تحفظ کو اولین ترجیح دینے کی عکاسی کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button