
خلیج اردو
دادو کی مقامی عدالت نے ام رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کے قتل کے مقدمے میں تمام ملزمان کو بری کر دیا ہے۔
ماڈل کرمنل کورٹ نے سردار احمد خان، برہان خان، چانڈیو سمیت آٹھ ملزمان کو مقدمے میں بری کرتے ہوئے محفوظ فیصلہ سنایا ہے۔
ام رباب چانڈیو نے عدالت میں ننگے پاؤں پیش ہو کر انصاف کی اپیل کی تھی، لیکن عدالتی فیصلہ اس کے حق میں نہ آیا، جس کے بعد وہ انصاف حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق مقدمے کی نوعیت اور شواہد کی کمی نے ملزمان کے بری ہونے میں اہم کردار ادا کیا۔







