متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات, کورونا وائرس کے نئے کیسز اور صحتیابیوں کا اعلان

وزارت صحت نے704 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے .

متحدہ عرب امارات کے وزارت صحت اور روک تھام نے کورونا وائرس کے704 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد 39,857 ہو گئی ہے . وزارت صحت نے716 نئے کیسز کا بھی اعلان کیا جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 50,857‬ ہو گئی ہے.

وزارت صحت نے3 مریضوں کی فوتگی کا بھی ذکر کیا ہے جس سے ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 321 ہو گئی ہے.

ملک میں موجودہ کیسوں کی تعداد کم ہوکر 10,679 ہوگئی ہے.

کورونا وائرس کے کیسز کا جلد پتا لگانے اور پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ، متحدہ عرب امارات نے 18 ڈرائیو تھرو ٹیسٹ کی سہولیات کھولی ہیں جو روزانہ سینکڑوں افراد کے ٹیسٹ بغیر کسی صحت کے کارکنوں کے براہ راست اسکریننگ کر سکتی ہیں.

وزارت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ، اور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ صحت کے حکام کے ساتھ تعاون کریں اور تمام احتیاطی اقدامات بالخصوص معاشرتی فاصلاتی پروٹوکول کی تعمیل کریں ، تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button