متحدہ عرب امارات

سندھ کے سرکاری اسکولوں میں مذہبی رواداری کا فروغ، ہندو طلبہ کیلئے درسی کتب شائع کرنے کا فیصلہ، انکلوسو تعلیم کے اقدامات میں اہم پیش رفت سامنے آگئی

خلیج اردو
صوبہ سندھ میں تعلیمی میدان میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم ہندو برادری کے طلبہ کو ان کے اپنے مذہب کی تعلیم دینے کیلئے خصوصی درسی کتب شائع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس اقدام کو مذہبی رواداری اور انکلوسو تعلیم کی جانب بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے جماعت سوم تا پنجم کے ہندو طلبہ کیلئے مذہبی کتب کی اشاعت اور تقسیم کی جائے گی، جبکہ یہ کتب آئندہ تعلیمی سال 2026-27 کیلئے دستیاب ہوں گی۔

حکام کے مطابق ہندو سنتھا سے تعلق رکھنے والے نمائندوں سے مشاورت کے بعد ان کتب کی تیاری کی منظوری دی گئی ہے تاکہ طلبہ کو اپنی مذہبی تعلیم ان کے عقائد کے مطابق فراہم کی جا سکے۔

اس حوالے سے سندھ کریکولم کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں بھی اہم فیصلے کیے گئے، جن کے تحت مذہبی تعلیم کے اس پروگرام کو باقاعدہ نصاب کا حصہ بنایا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق یہ اقدام نہ صرف اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ تعلیمی نظام میں ہم آہنگی، برداشت اور باہمی احترام کو بھی فروغ دے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button