متحدہ عرب امارات

ابوظہبی کا ریستوران برانڈ لندن روانہ، مقامی تصور کی عالمی سطح پر توسیع، یو اے ای نے صرف درآمد نہیں بلکہ برآمدی صلاحیت بھی ثابت کر دی

خلیج اردو
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں قائم ایک ریستوران برانڈ اب برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قدم رکھنے جا رہا ہے، جس سے یو اے ای کی برآمدی صلاحیت کو نئی پہچان مل رہی ہے۔

ریستوران کے بانی اسکندربیک نرزبییکوف نے 2023 میں لندن سے ابوظہبی منتقل ہونے کا فیصلہ کیا تھا، جس پر ابتدا میں سوالات اٹھائے گئے، تاہم اب ان کا برانڈ سورایا عالمی سطح پر متعارف ہونے جا رہا ہے۔

نرزبییکوف، جو پچاماما گروپ کے تحت لندن اور دیگر شہروں میں کامیاب ریستوران چلا چکے ہیں، کا کہنا ہے کہ "میں یہ ثابت کرنا چاہتا ہوں کہ یہاں برانڈ بنایا جا سکتا ہے اور پھر اسے دنیا بھر میں لے جایا جا سکتا ہے”۔

انہوں نے ابوظہبی منتقل ہونے کو ایک سوچا سمجھا فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ "ہم نے یہاں اپنی سرمایہ کاری کی، میرا خاندان یہیں رہتا ہے، یہ صرف کاروباری نہیں بلکہ ذاتی فیصلہ بھی تھا”۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند برسوں میں یو اے ای کے کئی برانڈز عالمی سطح پر متعارف ہو رہے ہیں، جن میں فلی ٹی، فکس چاکلیٹئیر، گوٹ اور سیڈل شامل ہیں، جو مختلف ممالک میں اپنی موجودگی قائم کر چکے ہیں۔

سورایا کے تصور کی بنیاد مقامی ثقافت کو سمجھنے پر رکھی گئی، جہاں مشترکہ کھانے اور خاندانی میل جول کو مرکزی حیثیت دی گئی، بجائے اس کے کہ بیرون ملک کے کامیاب ماڈلز کو جوں کا توں نقل کیا جائے۔

نرزبییکوف کا کہنا ہے "اگر ہم بیرون ملک جائیں تو میں چاہتا ہوں کہ لوگ جانیں کہ یہ برانڈ ابوظہبی سے آیا ہے، یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہونی چاہیے”۔

ان کے مطابق ابوظہبی میں ترقی اور ثقافت کے درمیان توازن موجود ہے، جو اسے دنیا کے دلچسپ ترین شہروں میں تبدیل کر سکتا ہے۔

انہوں نے مستقبل میں سعودی عرب، بینکاک اور ہانگ کانگ تک توسیع کے منصوبوں کا بھی عندیہ دیا، جہاں ابوظہبی کی شناخت کے ساتھ برانڈ کو متعارف کرایا جائے گا۔

نرزبییکوف نے اس بات پر زور دیا کہ کھانا ایک ایسی طاقت ہے جو کسی بھی ملک کی ثقافت کو دنیا بھر میں تیزی سے پہنچا سکتا ہے، اور یہی یو اے ای کے لیے ایک بڑا موقع ہے۔

یہ پیش رفت اس بات کی علامت ہے کہ یو اے ای اب صرف عالمی برانڈز کا صارف نہیں بلکہ خود بھی عالمی سطح پر شناخت بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button