
خلیج اردو
شارجہ کے حکمران شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے ملیحہ روڈ کو شیخ محمد بن زاید روڈ جانے والی سڑک سے ملانے کے لیے نئے تین رویہ پل کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ منصوبے کا مقصد ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانا اور شہریوں کے سفر میں آسانی پیدا کرنا ہے۔
یہ پل شیخ خلیفہ بن زاید اسٹریٹ اور ملیحہ روڈ کے سنگم پر تعمیر کیا جائے گا جبکہ منصوبے پر 14 کروڑ درہم لاگت آئے گی۔ حکام کے مطابق منصوبے پر فوری طور پر کام شروع کیا جائے گا اور اسے ایک سال کے اندر مکمل کیا جائے گا۔
شارجہ حکومت کا کہنا ہے کہ نئے پل کی تعمیر سے تمام اطراف میں ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی اور روزانہ سفر کرنے والوں کے وقت میں تقریباً 9 منٹ کی کمی آئے گی۔ ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ شارجہ میں بڑھتی ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔







