
خلیج اردو
وزارتِ داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق 39 سالہ سپروائزر نے 31 دسمبر 2025 کی شام جیکٹ دبئی ایئرپورٹ پولیس کے حوالے کی، جس میں نقد رقم اور چند سکے بھی موجود تھے۔ واقعے کی رپورٹ درج کی گئی تاہم کوئی شخص جیکٹ لینے کے لیے سامنے نہیں آیا۔
حکام کے مطابق 2025 میں متحدہ عرب امارات بھر میں گمشدہ اشیا کی 22 ہزار 467 جبکہ ملنے والی اشیا کی 36 ہزار 403 رپورٹس درج کی گئیں۔
سب سے زیادہ گم ہونے والی اشیا میں شناختی کارڈز شامل رہے، جن کی 21 ہزار 76 رپورٹس درج ہوئیں، جو مجموعی گمشدہ اشیا کا تقریباً 93.8 فیصد بنتی ہیں۔ پاسپورٹس کی ایک ہزار 126 رپورٹس جبکہ موبائل فون، نمبر پلیٹس اور لیپ ٹاپس کی بھی متعدد رپورٹس سامنے آئیں۔
ملنے والی اشیا میں نقد رقم سرفہرست رہی۔ حکام کے مطابق صرف ایک کیٹیگری میں 3 ہزار 363 نقد رقم کی رپورٹس درج کی گئیں جبکہ مجموعی طور پر رقم سے متعلق ملنے والی رپورٹس کی تعداد 8 ہزار 726 رہی۔
اس کے بعد بٹوے، ذاتی شناختی کارڈز، رہائشی شناختی کارڈز اور انگوٹھیاں زیادہ ملنے والی اشیا میں شامل رہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق 36 ہزار 403 ملنے والی اشیا میں سے 36 ہزار 76، یعنی 99.1 فیصد کیسز دبئی میں رپورٹ ہوئے جبکہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اکیلے 34 ہزار 845 کیسز کے ساتھ سرفہرست رہا۔
دسمبر 2025 سب سے مصروف مہینہ ثابت ہوا، جب سردیوں کے سیاحتی سیزن کے دوران 2 ہزار 806 گمشدہ اور 3 ہزار 680 ملنے والی اشیا کی رپورٹس درج کی گئیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لاکھوں مسافروں کی آمد و رفت کے باعث گمشدہ اشیا کے واقعات عام ہیں، تاہم حکام کی دیانت داری اور مؤثر نظام کے باعث بیشتر قیمتی اشیا محفوظ طریقے سے ریکارڈ کی جاتی ہیں۔







