متحدہ عرب امارات

دبئی کی پارکنگ کمپنی پارکن نے داماک ہلز میں باضابطہ طور پر پارکنگ فیس نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت مخصوص اوقات میں گاڑی پارک کرنے پر فیس ادا کرنا ہوگی۔

خلیج اردو
Parkin کے مطابق داماک ہلز میں پارکنگ زون کو کوڈ 676H دیا گیا ہے، جہاں پیر سے ہفتہ صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک پارکنگ فیس لاگو رہے گی۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نرخوں کے مطابق آدھے گھنٹے کی پارکنگ فیس 2 درہم، ایک گھنٹے کی 4 درہم، دو گھنٹے کی 8 درہم، تین گھنٹے کی 12 درہم جبکہ چار گھنٹے کی پارکنگ کے لیے 16 درہم مقرر کیے گئے ہیں۔

پارکن نے طویل مدت کے سبسکرپشن پیکجز بھی متعارف کرائے ہیں، جن کے تحت ایک ماہ کا پیکج 300 درہم، تین ماہ کا 800 درہم، چھ ماہ کا 1600 درہم اور ایک سال کا پیکج 2800 درہم میں دستیاب ہوگا۔

کمپنی کے مطابق 2026 کی پہلی سہ ماہی کے دوران پارکنگ جرمانوں کی تعداد میں 32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 5 لاکھ 69 ہزار 300 کے مقابلے میں بڑھ کر 7 لاکھ 54 ہزار 300 تک پہنچ گئی۔

پارکن نے بتایا کہ کمپنی نے اپنی سمارٹ اسکین کار کیمرا ٹیکنالوجی کو مزید وسعت دی ہے۔ فروری 2026 میں متبادل اسمارٹ اسکین سسٹم کا آزمائشی آغاز ایک انسپیکشن گاڑی میں کیا گیا۔

کمپنی کے مطابق گاڑی کی چھت پر نصب اسکین کیمرہ نظام دبئی کے گنجان علاقوں میں پیدل انسپیکشن کی ضرورت کم کرے گا، جبکہ گرمیوں کے موسم میں جہاں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جاتا ہے، یہ نظام زیادہ مؤثر ثابت ہوگا۔

DAMAC Hills میں نئی پارکنگ پالیسی کے نفاذ کو دبئی میں اسمارٹ ٹریفک اور پارکنگ مینجمنٹ سسٹم کی توسیع کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button