متحدہ عرب امارات

دبئی گلوبل ولیج مزید 10 دن بعد بند، عیدالاضحیٰ تعطیلات میں خصوصی رعایتوں اور تفریحی سرگرمیوں کا اعلان

خلیج اردو
دبئی کی معروف تفریحی اور ثقافتی منزل گلوبل ولیج نے اپنے تیسویں سیزن میں 31 مئی تک توسیع کر دی ہے، جس کے بعد شہریوں اور سیاحوں کے پاس عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں وہاں جانے کے لیے صرف 10 دن باقی رہ گئے ہیں۔

گلوبل ولیج انتظامیہ کے مطابق توسیع کے دوران خریداروں اور خاندانوں کے لیے خصوصی رعایتیں، تفریحی پروگرام، کھانے پینے کے اسٹالز اور مختلف ممالک کے پویلینز کھلے رہیں گے۔

انتظامیہ نے اعلان کیا کہ فیملی اسپیشل آفر کے تحت 30 درہم میں چار انٹری ٹکٹس حاصل کیے جا سکتے ہیں، جبکہ اضافی ٹکٹ ساڑھے سات درہم میں دستیاب ہوں گے۔ یہ رعایت اتوار سے جمعرات تک آن سائٹ ٹکٹ کاؤنٹرز پر دستیاب ہوگی۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، کویت اور ترکی کے پویلینز میں روایتی عبایوں، گھریلو آرائش اور دستکاری کی اشیا کی خصوصی خریداری بھی کی جا سکے گی، جبکہ ہیپی نیس اسٹریٹ اور کلچرل گیٹ کے قریب مختلف عالمی کھانے پیش کیے جائیں گے۔

گلوبل ولیج کے مطابق عید کے پہلے تین دنوں میں 100 خوش نصیب بچوں کو خصوصی عیدی تحائف بھی دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ 27 اور 28 مئی کو مین اسٹیج پر لائیو گیم شو بھی منعقد ہوگا۔

کارنیوال زون میں 99 درہم میں 31 جھولوں کے لیے لامحدود رسائی کی پیشکش بھی جاری ہے، جو سیزن کے اختتام تک دستیاب رہے گی۔

انتظامیہ نے ایک نئی آن لائن مقابلے کا بھی اعلان کیا ہے جس میں صارفین انسٹاگرام پر اندازہ لگا کر خصوصی گلوبل ولیج پیک جیت سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button