شیخ محمد بن راشد المکتوم نے متحدہ عرب امارات کی نئی کابینہ تشکیل دےدی ۔اتوار کے روز عزت ماب شیخ محمد بن راشد المکتوم ، نائب صدر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دوبئی کے حکمران نے متحدہ عرب امارات کی حکومت میں تصدیق شدہ تبدیلیوں کا اعلان کردیا ۔
شیخ محمد نے ہفتے کے روز نئی کابینہ کی منظوری دی تھی جس کے تحت کرونا وائرس کے بعد منصوبوں کے لئے لائے عمل مرتب کیا جائے گا جس میں نئی وزارتیں اور وزرا شامل کئے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق عزت ماب شیخ محمد بن راشد المکتوم ، نائب صدر ، وزیر اعظم اور وزیر دفاع مقرر
- لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زید النہیان ، نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ ہونگے ۔
- شیخ منصور بن زید النہیان ، نائب وزیر اعظم اور صدارتی امور کے وزیر ہونگے ۔
- شیخ ہمدان بن راشد المکتوم ، کابینہ کے ممبر اور وزیر خزانہ مقرر
- شیخ عبداللہ بن زید النہیان ، وزیر برائے امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون تعینات
- شیخ نہیان بن مبارک النہیان ، وزیر رواداری اور بقائے باہمی مقرر
- محمد بن عبد اللہ الگرگوی ، کابینہ کے ممبر اور کابینہ کے امور اور مستقبل کے وزیر ہونگے۔
- احمد جمعہ الزبیبی ، وفاقی سپریم کونسل امور کے وزیر تعینات ۔
- عبد الرحمن بن محمد بن ناصر ال اویس ، وزیر صحت و روک تھام اور وفاقی قومی کونسل کے امور کے وزیر مملکت مقرر۔
- ڈاکٹر انور محمد گرگش ، وزیر مملکت برائے امور خارجہ ہونگے۔
- عبید حمید الطائیر ، وزیر مملکت برائے مالی امور تعینات ۔
- ریم ابراہیم الہاشمی ، بین الاقوامی تعاون کی وزیر مملکت مقرر۔
- سہیل المزروی ، وزیر توانائی اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ مقرر۔
- عبداللہ بلحیف النعیمی ، موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات کے وزیر ہونگے ۔
- سلطان الجبیر ، وزیر صنعت و جدید ٹیکنالوجی مقرر
- سلطان بن سعید البدی ، وزیر انصاف تعینات
- حسین بن ابراہیم الحمدادی ، وزیر تعلیم ہونگے ۔
- محمد بن احمد البوردی ، وزیر مملکت برائے دفاعی امور ہونگے ۔
- نورا الکعبی ، وزیر ثقافت اور یوتھ مقرر۔
- جمیلہ بنت سلیم المحیری ، وزیر مملکت برائے تعلیم ہونگے ۔
- ناصر بن تھانوی الحملی ، وزیر انسانی وسائل اور اماراتی ہونگے ۔
- ہیسا ایسا بوحمید ، وزیر برائے کمیونٹی ڈویلپمنٹ مقرر
- عبداللہ بن توق الماری ، وزیر برائے اقتصادیات مقرر
- ڈاکٹر میتھا بنت سیلم ال شمسی ، وزیر مملکت ہونگے ۔
- ڈاکٹر احمد بن عبد اللہ حمید بیلھول الفالسی ، وزیر مملکت برائے کاروباری شخصیت اور ایس ایم ایز
- ڈاکٹر تھانوی ال زیؤدی ، وزیر مملکت برائے تجارت برائے تجارت کے وزیر ۔
- اوڈ بنت خلفان الرومی ، وزیر مملکت برائے ترقی و مستقبل ہونگے ۔
- شمیمہ المزروئی ، وزیر مملکت برائے نوجوانوں کے امور ہونگی ۔
- ذکی نصیبی ، وزیر مملکت مقرر
- مریم محمد الہیمیری ، وزیر مملکت برائے خوراک و پانی کی حفاظت مقرر
- سارہ بنت یوسف العمری ، وزیر مملکت برائے جدید ٹیکنالوجی تعینات
- عمر بن سلطان العلما ، وزیر مملکت برائے ڈیجیٹل اکانومی ، مصنوعی ذہانت ، اور ٹیلی مواصلات مقرر
- احمد علی السیگ ، وزیر مملکت تعینات ۔
شیخ محمد نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات دو سالوں میں 50 فیصد سرکاری مراکز کو منسوخ کرکے ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں تبدیل کرے گا جبکہ پچاس فیڈرل ایجنسیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ ضم کیا جائے گا یا وزارتوں کے اندر نئی حکومتی وزارتی عہدے پیدا کیے جائیں گے۔
Source : Gulf News







