متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات لاٹری کے جیتنے والے نمبرز کا اعلان، 3 خوش نصیب افراد نے ایک ایک لاکھ درہم جیت لیے

خلیج اردو
متحدہ عرب امارات لاٹری کے 30 ملین درہم کے "لکی ڈے” ڈرا کے جیتنے والے نمبرز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بدھ 24 جون کو ہونے والے ڈرا نمبر 260624 میں ہزاروں شرکاء نے اپنی قسمت آزمائی۔

ڈرا کے دوران "ڈیز” سیکشن کے جیتنے والے نمبرز 1، 13، 20، 18، 19 اور 27 رہے جبکہ "منتھز” سیکشن کا جیتنے والا نمبر 7 تھا۔

لاٹری انتظامیہ کے مطابق اس ڈرا میں تین خوش نصیب شرکاء نے ایک ایک لاکھ درہم جیتے، جبکہ 46 افراد نے ایک ہزار درہم اور 6,490 شرکاء نے 100 درہم کے انعامات حاصل کیے۔

لکی چانس آئی ڈی کیٹیگری میں انعام جیتنے والے خوش نصیب نمبرز درج ذیل ہیں:

  • DE8188328
  • DK8766082
  • DN9072371

ڈرا کے آغاز سے قبل سابق فاتحین کے انٹرویوز بھی نشر کیے گئے۔ لبنان سے تعلق رکھنے والے بہاء البنا، جو گزشتہ 15 برس سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں، نے 50 ہزار درہم جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ رقم اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے استعمال کریں گے۔ انہوں نے دیگر شرکاء کو بھی قسمت آزمانے کا مشورہ دیا۔

اسی طرح ابوظہبی میں مقیم کولمبیا کے شہری کرسٹیان نے بتایا کہ انعام جیتنے کی خبر سن کر وہ حیران اور خوش ہوئے، تاہم اب ان کا ہدف بڑا جیک پاٹ جیتنا ہے۔

متحدہ عرب امارات لاٹری کے "لکی ڈے” ڈراز ہر بدھ اور ہفتہ کو منعقد کیے جاتے ہیں، جن میں شرکاء کو 30 ملین درہم کے عظیم الشان انعام، 5 ملین درہم کے دوسرے انعام، ایک لاکھ درہم کے تیسرے انعام اور دیگر نقد انعامات جیتنے کا موقع ملتا ہے۔

اگلا ڈرا 27 جون بروز ہفتہ رات 9:30 بجے متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق منعقد ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button