
خلیج اردو
لبنان کے صدر جوزف عون نے اسرائیل کے ساتھ جاری مذاکرات کا دفاع کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ کسی قسم کی غداری نہیں، اور لبنان اپنی سرزمین کا "ایک انچ بھی اسرائیل کے حوالے نہیں کرے گا۔”
لبنانی ایوانِ صدر کے مطابق صدر جوزف عون نے کہا کہ لبنان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور قومی مفادات کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کے وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا تھا کہ اسرائیلی فوج "مزید اطلاع تک” لبنان، شام اور غزہ میں قائم اپنے نام نہاد سیکیورٹی زونز میں موجود رہے گی۔
اسرائیلی مؤقف پر لبنان کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے، جبکہ صدر جوزف عون نے زور دیا کہ مذاکرات کا مقصد قومی مفادات کا تحفظ ہے، نہ کہ ملکی سرزمین یا خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ۔ دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی کے باعث خطے میں تناؤ بدستور برقرار ہے۔







