متحدہ عرب امارات

امریکی حملوں کے بعد خلیجی ممالک میں ہائی الرٹ، کویت نے میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنانے کا اعلان

خلیج اردو
کویت: ایران پر امریکی حملوں کے بعد خلیجی خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی، کویت کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ملکی فضائی دفاعی نظام دشمن کے میزائل اور ڈرون حملوں کا مقابلہ کر رہا ہے۔

کویتی فوج کے مطابق اگر مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں تو اس کی وجہ فضائی دفاعی نظام کی جانب سے دشمن کے میزائلوں اور ڈرونز کو تباہ کرنا ہے۔

دوسری جانب بحرین میں بھی سائرن بجا دیے گئے ہیں جبکہ شہریوں کو متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کردہ سیکیورٹی اور حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button