
خلیج اردو
کویت: وزارتِ بجلی، پانی اور قابلِ تجدید توانائی نے اعلان کیا ہے کہ بجلی کی ترسیلی لائنوں میں خرابی کے باعث متاثر ہونے والے تمام رہائشی علاقوں میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔
وزارت کے مطابق قومی بجلی گرڈ سے ری فیڈنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد تمام متاثرہ علاقوں کو دوبارہ بجلی فراہم کر دی گئی۔
اس سے قبل وزارت نے بتایا تھا کہ بجلی کی ترسیل کی متعدد لائنیں اچانک بند ہو گئی تھیں، جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔
وزارت کے مطابق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے منظور شدہ منصوبے کے تحت ایمرجنسی ٹیمیں فوری طور پر متحرک کی گئیں، جنہوں نے خرابی کی وجوہات کا تعین کرتے ہوئے کم سے کم وقت میں بجلی بحال کرنے کے لیے کارروائی کی۔







