نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے جون کے مہینے کے دوران تقریبا 103،408 سائبر حملے ناکام بنائے۔ یہ انکشاف جون 2020 کے مہینے میں متحدہ عرب امارات کی فیڈرل گورنمنٹ میں سائبر سیکیورٹی نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں کیا۔سائبر حملوں میں میلویئر (73 فیصد) خطرات (15 فیصد) اور فشنگ حملے(12 فیصد) کے درمیان تھے۔
ای سی ای آر ٹی نے 407 سائبر واقعات کو بھی سنبھالا جن میں ای میل کے ذریعے دھوکہ دہی اور نامعلوم ذرائع سے رسائی شامل ہے ۔ ان خطرات کو 350 میڈیم کیسز 52 سنگین اور 5 کم واقعات کی درجہ بندی میں تقسیم کیا گیا ۔
اس رپورٹ میں اشارہ کیا گیا ہے کہ جون میں 2،085 آگاہی سیشن اور 105 تربیتی کورسز منعقد ہوئے ۔
اس اتھارٹی کا قیام 2008 میں انفارمیشن سیکیورٹی کے طریقوں کو بہتر بنانے اور متحدہ عرب امارات میں آئی ٹی کے بنیادی ڈھانچے کو خطرات اور خلاف ورزیوں سے بچانے کے لئے عمل میں لایا گیا تھا۔







