متحدہ عرب امارات

امریکا کا ایران پر نیا حملہ، 90 فوجی اہداف نشانہ بنائے گئے

خلیج اردو
امریکی سینٹرل کمانڈ  نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کے خلاف حملوں کا ایک نیا مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔

سینٹکام کے مطابق حملوں میں ایران کے تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جن میں فضائی دفاعی نظام، ساحلی نگرانی کے مراکز، میزائل اور ڈرون ذخائر، بحری صلاحیتیں اور ایران کے ساحلی علاقوں میں فوجی لاجسٹک انفراسٹرکچر شامل ہیں۔

دوسری جانب خطے میں کشیدگی کے باعث کویت اور بحرین میں خطرے کے سائرن بھی بجا دیے گئے، جبکہ صورتِ حال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button