ابوظہبی بلدیہ کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق دن ساڑھے بارہ بجے سے تین بجے تک ورکرز سے کھولے سورج تلے کام نہ لینے کا اعلان ۔ دوسری طرف جو مزدور گلیوں اور باغات کی صفائی کرتے ہیں ابوظہبی بلدیہ ہر پیر اور بدھ کے دن انکو ٹھنڈی مشروبات اور چھتری فراہم کریگی ۔
جنرل ویمن یونین کے ساتھ مل کر میونسپلٹی نے ملک میں موسم گرما کی شدت کی وجہ سے "سکیا” مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم سے تقریبا 1500 افراد مستفید ہونگے جو سورج میں باہر کام کرتے ہیں ۔
حکام نے بتایا کہ ستمبر کے آخر تک ہفتے میں دو بار پانی اور جوس تقسیم کئے جائیں گے۔ مہم کے دوران کوویڈ۔19 کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر سختی سے نافذ کئے جائیں گے۔
گذشتہ ہفتے ابوظہبی سٹی بلدیہ نے کہا تھا کہ شہری منصوبہ بندی کے شعبے نے تعمیراتی مقامات پر کارکنوں کے لئے سمر سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔
یہ اقدام گرمی کی لہر میں اصافے باوجود کام کرتےکارکنوں کے لئے اٹھائے گئے مہم کا ایک حصہ تھا جو نجی کمپنیوں کے ساتھ وزارت انسانی وسائل اور اماراتی وزارت قومی تجارتی اور ترقی پذیر انٹرپرائزز (این ٹی ڈی ای) کی شراکت سے چلایا جارہا ہے۔
اس کا مقصد کھلے سورج تلے کام کرنے والے کارکنوں کے لئے مڈ ڈے وقفے پر عمل درآمد کی اہمیت کے بارے کمپنیوں اور کارکنوں میں شعور بیدار کرنا تھا۔
پالیسی کے تحت دن ساڑھے12 اور سہ پہر 3 بجے تک کام انجام نہیں دیا جائے گا۔ یہ لازمی وقفہ جو 15 جون سے شروع ہوا تھا کارکنوں کو 15 ستمبر تک دیا جائے۔
اگر اس معاملے میں کارکنوں کی بڑی تعداد کو کام کرنے پایا گیا تو فی کارکن 5 ہزار درہم اور زیادہ سے زیادہ 50،000 جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کو کام کرنے سے بھی معطل یا عارضی طور پر روکا جاسکتا ہے ۔
Source: Gulf News







