
خلیج اردو
خلیجی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر متحدہ عرب امارات میں امریکی سفارتخانے اور امریکی قونصل خانے نے قونصلر اپائنٹمنٹس عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔
ابوظہبی میں امریکی سفارتخانے اور دبئی میں امریکی قونصل خانے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 13 سے 15 جولائی تک طے شدہ تمام قونصلر اپائنٹمنٹس منسوخ کر دی گئی ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جن افراد کی ان تاریخوں میں اپائنٹمنٹ تھی وہ سفارتخانے یا قونصل خانے نہ آئیں، انہیں نئی تاریخ دینے کے لیے ای میل کے ذریعے رابطہ کیا جائے گا۔
امریکی سفارتخانے نے بتایا کہ خطے کی سکیورٹی صورتحال کے باعث غیر ہنگامی امریکی سرکاری عملے کو متحدہ عرب امارات سے منتقل کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں امریکی شہریوں کے لیے صرف محدود قونصلر خدمات دستیاب ہیں۔
پاسپورٹ یا دیگر قونصلر خدمات کے خواہشمند امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ US Citizen Services Navigator کے ذریعے درخواست جمع کرائیں، جس کے بعد قونصلر عملہ ای میل کے ذریعے مزید رہنمائی فراہم کرے گا۔
اعلامیے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں امریکی ویزا سے متعلق تمام معمول کی خدمات بھی تاحکمِ ثانی معطل رہیں گی۔







