متحدہ عرب امارات

ایران کا اعلان، امریکی کارروائیاں جاری رہیں تو آبنائے ہرمز بند رہے گی، تیل کی برآمدات جاری رکھنے کا دعویٰ

خلیج اردو
ایران نے خبردار کیا ہے کہ جب تک امریکی کارروائیاں جاری رہیں گی، آبنائے ہرمز بند رہے گی۔

ایرانی حکام کے مطابق امریکا کی جانب سے عائد پابندیوں اور خطے میں جاری کشیدگی کے باوجود ایران کی تیل کی برآمدات معمول کے مطابق جاری ہیں۔

ایران کے وزیرِ تیل محسن پاک نژاد نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کی جانب سے ایرانی تیل پر عائد پابندیوں میں دی گئی 60 روزہ رعایت ختم کیے جانے کے باوجود برآمدات متاثر نہیں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی وزارتِ تیل نے کئی برسوں سے امریکی پابندیوں کے اثرات کو غیر مؤثر بنانے کے لیے مؤثر نظام وضع کر رکھا ہے، اسی وجہ سے تیل کی برآمدات میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آئے گی۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی دباؤ کے باوجود ملک کی توانائی کی برآمدات جاری رہیں گی اور تیل کی ترسیل کے لیے متبادل طریقہ کار پہلے سے موجود ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button