
خلیج اردو
ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق آبنائے ہرمز کے قریب واقع بندرگاہی شہر بندر عباس کے مغربی علاقے میں پانچ دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
سرکاری نشریاتی ادارے نے بتایا کہ "چند منٹ قبل بندر عباس کے مغربی حصے میں پانچ دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں”، تاہم دھماکوں کی نوعیت، مقام یا ممکنہ نقصان کے بارے میں فوری طور پر مزید کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب 7 جولائی سے امریکا اور ایران کے درمیان دوبارہ شروع ہونے والی فوجی کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز اور اس کے گردونواح خطے کے اہم ترین فلیش پوائنٹس بن چکے ہیں۔






