متحدہ عرب امارات

امریکی حملوں کے بعد کویت میں آگ لگنے کے دو واقعات، فوجی اہلکار زخمی

خلیج اردو
کویت میں امریکی حملوں کے بعد ایران کی جانب سے کیے گئے تازہ حملوں کے نتیجے میں ملک کے جنوبی علاقوں میں آگ لگنے کے دو واقعات پیش آئے، جنہیں حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قابو میں لے لیا۔

کویتی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سول ڈیفنس کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد الغریب نے بتایا کہ دونوں مقامات پر آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے اور کسی شہری کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

حکام کے مطابق ان واقعات میں صرف مالی نقصان ہوا ہے، جبکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے متعلقہ ادارے مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

دوسری جانب کویتی حکام نے تصدیق کی ہے کہ حالیہ امریکی۔ایران کشیدگی کے دوران بعض فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں، تاہم ان کی حالت کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button