متحدہ عرب امارات

دبئی پولیس کا جعلی ویزا اشتہارات سے خبردار، فراڈ کرنے والوں سے ہوشیار رہنے کی ہدایتخ

خلیج اردو
دبئی پولیس نے شہریوں اور رہائشیوں کو سوشل میڈیا اور میسجنگ ایپس پر گردش کرنے والے جعلی اشتہارات سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض دھوکے باز افراد ملازمت، رہائشی یا وزٹ ویزا دلوانے کے نام پر رقم بٹور رہے ہیں۔

دبئی پولیس کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف کریمنل انویسٹی گیشن کے اینٹی فراڈ سینٹر کے مطابق فراڈیے غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کے نام استعمال کرتے ہیں یا سرکاری اداروں کی نقالی کر کے لوگوں کو جعلی ویزا سروسز کے عوض رقم ادا کرنے پر آمادہ کرتے ہیں۔

پولیس نے اپنی "Be Aware of Fraud” مہم کے تحت عوام کو ہدایت کی ہے کہ تمام ویزا درخواستیں صرف متعلقہ سرکاری اداروں یا لائسنس یافتہ سروس فراہم کرنے والوں کے ذریعے جمع کرائیں اور غیر مصدقہ ایجنٹس یا ثالثوں سے ہرگز معاملہ نہ کریں۔

حکام نے کہا کہ کسی بھی ویزا آفر پر رقم ادا کرنے سے پہلے اس کی تصدیق سرکاری ذرائع سے ضرور کریں، کیونکہ آگاہی اور معلومات کی جانچ پڑتال ہی فراڈ سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہے۔

دبئی پولیس نے خبردار کیا کہ غیر قانونی طریقے سے ویزا یا ملازمت دلوانے کے جھوٹے وعدوں پر یقین نہ کریں، جبکہ فراڈ یا فراڈ کی کوشش کی صورت میں فوری طور پر دبئی پولیس کی اسمارٹ ایپ، eCrime پلیٹ فارم یا 901 پر اطلاع دیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button