متحدہ عرب امارات

آبنائے ہرمز پر ایران اور عمان کے درمیان مذاکرات جاری، امریکا شامل نہیں: تہران

خلیج اردو
ایران نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق عمان کے ساتھ جاری مذاکرات میں امریکا شامل نہیں ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ ایران اور عمان کے درمیان ہونے والے یہ مذاکرات مکمل طور پر دوطرفہ نوعیت کے ہیں اور ان کا امریکا سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز تاحال بند ہے جبکہ عمان کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button