متحدہ عرب امارات

دبئی آںے والے سیاح قرنطینہ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

دبئی آںے سے پہلے اپنے ملک ہی میں سفر سے 96 گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ کروانا ہوگا

 

دبئی 7 جولائی سے سیاحوں کے لیے کھولا جا رہا ہے۔ تاہم بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کے لیے سخت قواعد و ضوابط کا نفاذ کیا گیا ہے۔  یہ اقدامات کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ کیے گئے ہیں۔

ان اقدامات میں سر فہرست ہے دبئی آںے سے پہلے اپنے ملک ہی میں سفر سے 96 گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ جس کی رپورٹ کے منفی ہونے پر سفر کی اجازت ملے گئی۔

ایسے سیاح جن کی کورونا کی رپورٹ منفی ہوگی وہ بلا روک ٹوک دبئی آ سکے گئیں اور سیر و تفریح سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ تاہم وہ سیاح جن کے پاس کورونا کے ٹیسٹ کے منفی ہونے کا سرٹیفیکیٹ نہیں ہوگا انہیں دبئی ائیر پورٹ پر اترتے ہی اپنا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ اور رپورٹ کے آنے تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ رپورٹ منفی آنے پر انہیں داخلے کی اجازت مل جائے گئ۔ اور اگر رپورٹ مثبت آتی ہے تو انہیں 14 دن کے لیے دبئی میں ہی قرنطینہ سنٹر میں رہنا ہوگا۔

نجی ایئر لائن فلائی دبئی نے خبررساں ادارے  خلیج ٹائمز کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ قرنطینہ میں رہنے والے تمام سیاحوں کو قرنطینہ کے تمام تر اخراجات خود برداشت کرنے ہوں گے۔ ایئر لائن کا مزید کہنا تھا کہ سیاحوں کو کورونا کے خلاف بنائے گے قواعد وضوابط پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ جن میں ماسک پہننا، سماجی فاصلہ رکھنا اور بار بار ہاتھ دھونا شامل ہیں۔

مزید برآں قرنطینہ میں رہنےوالے سیاحوں کو حکام کی جانب سے  مانیٹرنگ کے لیے بنائی گئی ایپ انسٹال کرنی ہوگی۔ اس کے علاوہ سیاحوں کو جہاز میں سوار ہونے سے پہلے فارم بھرنا ہوگا کہ وہ کورونا کے مریض نہیں ہیں۔ کورونا کی منفی رپورٹ کے دبئی پہچنے والے سیاحوں میں سے کسی کو اگر کوئی علامت  ظاہر ہو گئی تو دبئی حکام اس کا دوبارہ ٹیسٹ کروانے کے لیے اسے روک سکتے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button