
خلیج اردو
پاکستانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ حالیہ کشیدگی کے باوجود امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
اے ایف پی کے مطابق طاہر اندرابی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فریقین کے درمیان بالخصوص آبنائے ہرمز کے معاملے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔
پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی ثالثی میں کردار ادا کیا تھا جس کے تحت مستقل حل کے لیے مذاکرات کی راہ ہموار ہوئی۔ ترجمان کے مطابق پاکستان معاہدے کے تحت فریقین کو دوبارہ تکنیکی مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے اپنی بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔







