متحدہ عرب امارات

یو اے ای کی مصر کی بندرگاہ دمیاط پر ڈرون حملے کی شدید مذمت

خلیج اردو

متحدہ عرب امارات نے مصر کی بندرگاہ دمیاط میں دو بحری جہازوں کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنانے والے حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ بین الاقوامی بحری آمدورفت کی سلامتی اور تحفظ کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ یہ اہم بندرگاہوں اور آبی گزرگاہوں کی سکیورٹی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی ایک خطرناک کوشش ہے جس سے علاقائی اور عالمی امن و استحکام کو خطرات لاحق ہیں۔

وزارت خارجہ نے مصر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ملکی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے مصر کی جانب سے کیے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button