متحدہ عرب امارات

کویت میں رینج روور، ڈیفنڈر اور ڈسکوری گاڑیوں کا ایئربیگ خرابی کے باعث ری کال کا اعلان

خلیج اردو
کویت کی وزارت تجارت و صنعت نے حفاظتی خدشات کے باعث لینڈ روور کی تین مشہور ایس یو وی ماڈلز واپس منگوانے کا اعلان کردیا ہے۔

وزارت کے مطابق متاثرہ گاڑیوں میں:

  • رینج روور 2022 سے 2027 ماڈل
  • ڈیفنڈر 2020 سے 2027 ماڈل
  • ڈسکوری 2021 سے 2027 ماڈل

شامل ہیں۔

حکام کے مطابق ان گاڑیوں کے ایئربیگ سسٹم میں خرابی سامنے آئی ہے۔ تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ایئربیگ کنیکٹر وقت گزرنے کے ساتھ زنگ یا خراب ہونے کا شکار ہوسکتا ہے، جس سے حفاظتی نظام متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

وزارت نے گاڑی مالکان سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں معائنے کے لیے متعلقہ مراکز پر لے جائیں، جہاں کمپنی کی ہدایات کے مطابق ضروری مرمت یا تبدیلی کا عمل بلا معاوضہ مکمل کیا جائے گا۔

گاڑی مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ علی محمد ثنیان الغانم اینڈ سنز آٹوموٹیو کمپنی سے رابطہ کرکے پیشگی وقت مقرر کریں۔ رابطے کے لیے ہیلپ لائن نمبر 1846464 جاری کیا گیا ہے۔

لینڈ روور گاڑیاں برطانوی کمپنی جیگوار لینڈ روور (JLR) تیار کرتی ہے، جو بھارتی کمپنی ٹاٹا موٹرز کی ملکیت ہے۔

اس سے قبل سعودی عرب نے بھی حفاظتی خرابی کے باعث 2025 آڈی Q5 کی 96 گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان کیا تھا۔ ان گاڑیوں میں فرنٹ سیٹ بیلٹ پری ٹینشنر کے مسئلے کی نشاندہی ہوئی تھی، جس سے حادثے کی صورت میں حفاظتی نظام متاثر ہوسکتا تھا۔

دوسری جانب رواں سال کے آغاز میں متحدہ عرب امارات کے رہائشی بھی جرمن کمپنی بی ایم ڈبلیو کی عالمی ری کال مہم سے متاثر ہوئے تھے، جس میں انجن اسٹارٹر سے ممکنہ آگ لگنے کے خطرے کی نشاندہی کی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button