متحدہ عرب امارات

جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملہ، ایک شخص جاں بحق، 11 زخمی

خلیج اردو
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہو گئے۔

لبنان کے سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز جنوبی لبنان میں حملہ کیا جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے گاؤں منصوری کے رہائشیوں کے لیے انخلا کی وارننگ بھی جاری کر دی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں گاؤں کے رہائشیوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کی۔

رپورٹس کے مطابق ایک ماہ سے زائد عرصے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنان کے لیے آن لائن انخلا کی وارننگ جاری کی ہے۔

حملے اور انخلا کی وارننگ کے بعد جنوبی لبنان میں صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button