
خلیج اردو
بحرین کی عدالت نے ایرانی پاسداران انقلاب کے ساتھ مبینہ طور پر سازش کرنے کے الزام میں دو افراد کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
بحرین کی پبلک پراسیکیوشن کے مطابق دونوں ملزمان نے ایرانی پاسداران انقلاب کے ساتھ مل کر بحرین کے خلاف دشمنانہ اور دہشت گرد کارروائیاں کرنے اور ملکی مفادات کو نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کی تھی۔
پبلک پراسیکیوشن کے بیان کے مطابق تحقیقات میں ملزمان کے ایرانی پاسداران انقلاب کے ساتھ مبینہ روابط اور بحرین کے خلاف کارروائیوں کی سازش کے شواہد سامنے آئے۔
عدالت نے مقدمے کی سماعت کے بعد دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی۔







