(خلیج اردو ویب ڈیسک) دبئی ڈویلپمنٹ گروپ نے اپنی تمام کاروباری املاک جو دبئی میں واقع ہیں ان کو کرایے میں دی گئی چھوٹ کو مزید تین سے چھ مہینے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں ایک ہدایت نامہ جاری کیا گیا تھا تاکہ اس طرح کے تمام کرایہ داروں کی مدد کی جاسکے ، جن میں چھوٹی فرمیں اور کاروباری افراد بھی شامل ہیں۔ ان کرایوں کی مالیت 200 ملین درہم تک ہے۔
کرایوں سے متعلق یہ نرمی کا اطلاق کاروبار کی طرز پر ہوگا۔یہ پیکج جو 200 ملین درہم پر مشتمل ہے تقریباً 1500 کاروباروں کو سہولت دے گا جو DDG کے ساتھ منسلک ہیں۔
یہ ہدایت نامہ دبئی کے ولی عہد اور وزیر خزانہ شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے ایک حکم میں جاری کیا تاکہ ان تمام کاروباروں کو سہولت فراہم کی جا سکے جو کرونا وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔
ایک بیان میں ، دبئی محکمہ اراضی کے ڈائریکٹر جنرل ، سلطان بتی بن مرجان نے کہا: "اس اقدام سے متحدہ عرب امارات میں رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں استحکام اور مستقل مزاجی کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی، جس نے موجودہ حالات کے باوجود ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ایسے اقدامات مالکان اور کرایہ داروں کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔
موجودہ کاروباری عمارتوں کے علاوہ دبئی ڈویلپمنٹ اس وقت المکتوم پل کے پاس "Jewel of Creek” کے نام سے ایک مہمان نوازی پر مشتمل بڑی تعمیر کر رہا ہے۔اس کے علاوہ بنی آس ٹاور اور بلیو ٹاور بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
بشکریہ:گلف نیوز







