
خلیج اردو
آف لمٹس میوزک فیسٹیول نے 2026 میں ابوظہبی میں ہونے والا میوزک ایونٹ ملتوی کر دیا ہے، جس میں عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا، جوناس برادرز اور دیگر معروف فنکاروں کی پرفارمنس متوقع تھی۔
اوپن فارمیٹ میوزک فیسٹیول کا ابوظہبی میں پہلا انعقاد 2025 میں یاس آئی لینڈ کے اتحاد پارک میں ہوا تھا۔ فیسٹیول کا دوسرا ایڈیشن 21 نومبر 2026 کو ہونا تھا، جس میں شکیرا کو مرکزی فنکار کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔
منتظمین نے فیسٹیول کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹکٹ خریدنے والے افراد کو ریفنڈ سے متعلق معلومات براہ راست انہی پلیٹ فارمز کے ذریعے فراہم کی جائیں گی جہاں سے انہوں نے ٹکٹ خریدے تھے۔
2026 کے لیے اعلان کردہ لائن اپ میں شکیرا کے علاوہ جوناس برادرز، نی-یو، آئس لینڈ کے بلوز راک بینڈ کیلیو اور دیگر عالمی و علاقائی فنکار شامل تھے۔
علاقائی فنکاروں میں بی یو اور ابھرتی ہوئی مقامی گلوکارہ یارا مصطفیٰ بھی شامل تھیں۔
منتظمین کے مطابق آف لمٹس میوزک فیسٹیول اب 2027 میں اپنی واپسی کی تیاری کر رہا ہے۔







