
خلیج اردو
عمان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں مستقل سکیورٹی کے لیے خطے میں پائیدار امن ضروری ہے اور مزید کشیدگی یا تنازع کسی مسئلے کا حل نہیں۔
رائٹرز کے مطابق عمان کے وزیر خارجہ نے جمعرات کو اپنے جاپانی ہم منصب سے گفتگو کے دوران کہا کہ خطے میں امن و استحکام ہی آبنائے ہرمز کی طویل مدتی حفاظت کی ضمانت دے سکتا ہے۔
دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے نئے بحری راستوں کے قیام سے متعلق عمان کے ساتھ معاہدہ آخری مراحل میں ہے۔







