
خلیج اردو
شارجہ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے علی بن ابی طالب اسٹریٹ کے ایک حصے کو عارضی طور پر بند رکھنے کا اعلان کردیا، سڑک حیوا راؤنڈ اباؤٹ سے المجس الادبی راؤنڈ اباؤٹ کی جانب جانے والی سمت میں البرڈی 4 کے علاقے میں بند رہے گی۔
اتھارٹی کے مطابق سڑک کی بندش 24 اگست سے 29 اگست 2026 تک جاری رہے گی، یہ اقدام سڑک کی دیکھ بھال، انفراسٹرکچر کی بہتری اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے جاری کام کا حصہ ہے۔
شارجہ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ڈرائیورز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفر سے پہلے متبادل راستوں کی منصوبہ بندی کریں تاکہ ٹریفک کی ممکنہ تاخیر سے بچا جاسکے۔
اتھارٹی نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ مقررہ متبادل راستوں کا استعمال کریں، ٹریفک سائنز اور حفاظتی ہدایات پر عمل کریں اور دوران سفر احتیاط برتیں۔
شارجہ میں سڑکوں کی بہتری کے لیے عارضی بندش کا سلسلہ جاری ہے، یکم اگست کو بھی الحزانة کے قریب ایک ڈوئل کیریج وے کے حصے کو جزوی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
اتھارٹی کے مطابق سڑکوں کی یہ عارضی بندشیں امارات کے روڈ نیٹ ورک کو جدید بنانے، انفراسٹرکچر بہتر کرنے اور شہریوں کے لیے محفوظ اور ہموار ٹریفک یقینی بنانے کے منصوبوں کا حصہ ہیں۔







