
خلیج اردو
متحدہ عرب امارات میں منگل 25 اگست کو موسم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر کے وقت مشرقی اور جنوبی علاقوں میں گرج چمک والے بادل بن سکتے ہیں
بادل بننے کے باعث ملک کے بعض علاقوں میں مختصر دورانیے کی بارش کا امکان ہے
ابوظہبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 اور کم سے کم 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیشگوئی ہے
دبئی میں درجہ حرارت 43 جبکہ کم سے کم 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے
شارجہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 اور کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے
رات اور بدھ کی صبح مغربی ساحلی علاقوں میں موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ بعض علاقوں میں دھند بھی بن سکتی ہے
ہواؤں کی رفتار 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کی توقع ہے جو بعض اوقات 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہیں، تیز ہواؤں کے باعث گرد و غبار بھی اٹھنے کا امکان ہے
بحیرہ عرب اور بحیرہ عمان میں سمندر کی صورتحال ہلکی رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے







