
خلیج اردو
امریکا نے ایران جنگ کے دوران خالی کرائے گئے مشرق وسطیٰ کے سفارت خانوں میں سفارتکار واپس بھیجنے کی تیاری شروع کردی ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ایک داخلی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ خطے میں امریکی سفارتی مشنز سے واپس بلائے گئے فارن سروس افسران کی واپسی اور ہنگامی اقدامات میں کمی کا عمل رواں ہفتے ہی شروع ہوسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس اقدام سے مشرق وسطیٰ میں امریکی سفارتی سرگرمیاں معمول پر آنے کی جانب پیش رفت کا عندیہ ملتا ہے۔
متعلقہ مضامین / خبریں







