متحدہ عرب امارات

نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ کا خوفناک منظر کیمرے میں محفوظ

خلیج اردو
نیپال اور تبت کی سرحد پر تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے دوران ایک تعمیراتی کارکن نے اپنی جان بچانے کی کوشش کے لمحات کی ویڈیو بنا لی۔

ویڈیو میں نیپال کے رسوا ضلع میں دریا کے قریب ایک ہائیڈرو پاور منصوبے پر کام کرنے والے مزدور نظر آتے ہیں۔ اچانک بڑے پیمانے پر مٹی کا تودہ اور سیلابی پانی تیزی سے ان کی جانب بڑھتا ہے جس پر مزدور اپنی جانیں بچانے کے لیے بھاگنے لگتے ہیں۔

ویڈیو بنانے والا کارکن وویک شریستھا بار بار ’’اوہ مائی گاڈ‘‘ کہتے ہوئے خطرے سے دور بھاگتا دکھائی دیتا ہے، تاہم وہ اس دوران ویڈیو بناتا رہتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بعد ازاں وویک شریستھا سمیت 100 سے زائد افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرلیا گیا۔

سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث رسوا ضلع میں اہم سڑکیں اور پل بھی متاثر ہوئے ہیں، جس سے کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

بدھ کو آنے والی تباہ کن فلیش فلڈ کے بعد نیپال اور چین میں ایک ہزار سے زائد افراد لاپتا ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حکام ہیلی کاپٹروں کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش اور امدادی سامان کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button