متحدہ عرب امارات

ابوظبی میں جشنِ میلاد النبی ﷺ پر مفت پارکنگ اور درب ٹول کا اعلان

خلیج اردو
ابوظبی میں جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر جمعہ 28 اگست کو عوامی پارکنگ اور درب ٹول گیٹس پر فیس معاف کردی گئی ہے۔

حکام کے مطابق پارکنگ اور درب ٹول کی معمول کی فیس ہفتہ 29 اگست سے دوبارہ وصول کی جائے گی۔

تاہم القُرم اور غنتوت ٹول گیٹس اس استثنا میں شامل نہیں۔ دونوں گیٹس 24 گھنٹے فعال رہیں گے اور ہر کراسنگ پر 4 درہم فیس وصول کی جائے گی۔

اسی طرح ملٹی اسٹوری عوامی پارکنگ عمارتوں میں پارکنگ فیس معمول کے مطابق لاگو رہے گی۔

ابوظبی اور العین کے کسٹمر ہیپینس سینٹرز بھی جمعہ 28 اگست کو بند رہیں گے جبکہ معمول کی سرگرمیاں پیر 31 اگست سے بحال ہوں گی۔

دبئی میں بھی آر ٹی اے نے جمعہ 28 اگست کو عوامی پارکنگ مفت رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ شارجہ میں جمعہ کے روز پہلے ہی پارکنگ مفت ہوتی ہے۔

28 اگست کی سرکاری تعطیل کے باعث یو اے ای کے کئی رہائشیوں کو تین روزہ ویک اینڈ ملے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button