متحدہ عرب امارات

UAE میں سالمونیلا کے خدشے پر امریکا سے واپس منگوائے گئے انڈے فروخت نہیں ہوئے

خلیج اردو

متحدہ عرب امارات کی وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات نے تصدیق کی ہے کہ امریکا میں سالمونیلا کی ممکنہ آلودگی کے خدشے پر واپس منگوائے گئے انڈے یو اے ای کی مارکیٹ میں دستیاب نہیں تھے۔

امریکی انڈوں کی واپسی کے بعد متعلقہ اماراتی حکام نے درآمدی ریکارڈ اور مقامی مارکیٹ کا ڈیٹا چیک کیا۔ حکام کے مطابق متاثرہ انڈوں کی کوئی کھیپ یو اے ای میں داخل نہیں ہوئی اور نہ ہی انہیں مقامی مارکیٹ میں فروخت کیا گیا۔

امریکی حکام کے مطابق ان انڈوں سے منسلک سالمونیلا کے پھیلاؤ کے نتیجے میں 14 ریاستوں میں کم از کم 95 افراد بیمار ہوئے جبکہ 18 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

کیلیفورنیا کی کمپنی Country Eggs LLC نے بڑے سائز کے براؤن کیج فری ’’Sunshine Yolk‘‘ اور ’’Omega-3 Golden Yolk‘‘ انڈے واپس منگوا کر پیداوار معطل کردی ہے۔

اس سے قبل یو اے ای حکام نے امریکا میں ای کولی کے خدشے پر واپس منگوائی گئی GreenWise کی منجمد بیریز کے بارے میں بھی تصدیق کی تھی کہ متاثرہ مصنوعات مقامی مارکیٹ میں فروخت نہیں ہوئیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button