متحدہ عرب امارات

یو اے ای صدر کا نئے تعلیمی سال کے آغاز پر طلبہ کے نام حوصلہ افزا پیغام

خلیج اردو
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر طلبہ، اساتذہ، انتظامی عملے اور والدین کو مبارکباد پیش کی ہے۔

شیخ محمد بن زاید نے کہا کہ نئے تعلیمی سال کے آغاز پر تمام طلبہ اور اساتذہ کے لیے کامیاب سال کی خواہش ہے جو ملک کے تعلیمی سفر کو مزید آگے بڑھائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بچے ہماری حقیقی دولت ہیں اور طلبہ نئے تعلیمی سال کا آغاز امید، بلند عزائم اور عزم کے ساتھ کریں۔

یو اے ای صدر نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ علم اور زندگی کی مہارتیں حاصل کرنے کے ہر موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

انہوں نے خاندانوں اور اسکولوں کے درمیان مسلسل تعاون کی بھی حوصلہ افزائی کی تاکہ طلبہ میں زندگی بھر سیکھنے کا شوق پیدا ہو، انہیں مستقبل کی مہارتوں سے آراستہ کیا جائے اور قومی شناخت و اقدار کے مضبوط احساس کو فروغ دیا جاسکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button