
خلیج اردو
امریکی فورسز نے آبنائے ہرمز میں ایران کے جزیرے لارک پر دو ایرانی لانچرز کو نشانہ بنایا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے اہلکار آبنائے ہرمز کی جانب سمندری بارودی سرنگیں لے جانے والے راکٹ لانچ کرنے کی تیاری کررہے تھے۔
امریکی حکام نے بتایا کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے لانچنگ کی تیاری کا مشاہدہ کیا گیا جس کے بعد امریکی فورسز نے لارک جزیرے پر موجود دو لانچرز کو نشانہ بنایا۔
یہ کارروائی آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران سامنے آئی ہے۔







