
خلیج اردو
متحدہ عرب امارات کے AI Office نے Google Gemini کے تعاون سے یونیورسٹی طلبہ کے لیے Google AI Plus کی ایک سالہ مفت سبسکرپشن کا اعلان کردیا۔
اس سہولت کے تحت UAE میں رجسٹرڈ اور 18 سال یا اس سے زائد عمر کے یونیورسٹی طلبہ کو Google Gemini سمیت مختلف AI ٹولز تک مفت رسائی حاصل ہوگی۔
Google AI Plus پلان میں طلبہ کو تعلیم، تحقیق اور کانٹینٹ بنانے کے لیے مختلف سہولیات فراہم کی جائیں گی، جن میں جدید Gemini ماڈل، تحقیق اور مطالعاتی مواد کو ترتیب دینے اور خلاصہ کرنے والے ٹولز، تصاویر اور ویڈیوز بنانے کی AI سہولت، Gemini Notebook اور 400GB اسٹوریج شامل ہیں۔
حکام کے مطابق طلبہ کو AI کے ذمہ دارانہ استعمال، تحقیق اور تعلیم میں Gemini اور Gemini Notebook سے استفادے کے لیے آن لائن اور بالمشافہ تربیتی پروگرام بھی کرائے جائیں گے۔
مفت سبسکرپشن حاصل کرنے کے لیے طلبہ کو 31 دسمبر 2026 تک رجسٹریشن مکمل کرنا ہوگی۔ یہ اقدام UAE کی ’’AI for All‘‘ مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو جدید AI ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے







