متحدہ عرب امارات

ابو ظہبی: فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

خلیج اردو
ابو ظہبی کے مصفح علاقے آئی کیڈ تھری میں ایک فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ منگل کی سہ پہر لگی جس کے بعد ابو ظہبی پولیس اور سول ڈیفنس کی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ کو پھیلنے سے روک دیا۔

ابو ظہبی پولیس کے مطابق آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ اور دھویں کے اخراج کا عمل جاری ہے جبکہ واقعے میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ واقعے سے متعلق معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں۔

یہ واقعہ ابو ظہبی کے البحیہ علاقے میں ایک فارم پر آگ لگنے کے ایک روز بعد پیش آیا ہے۔ حکام نے وہاں بھی بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا تھا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button