عالمی خبریںمتحدہ عرب امارات

نیپال میں یو اے ای کی سرچ اینڈ ریسکیو کارروائیاں تیز، سیلاب سے ہلاکتیں 1357 ہوگئیں

خلیج اردو
نیپال: شدید سیلاب اور گلیشیئر لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ نیپال میں یو اے ای نے سرچ اینڈ ریسکیو اور امدادی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

یو اے ای کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم راسوا ضلع میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے لاپتا افراد کی تلاش کررہی ہے۔ کارروائیوں میں ڈرونز کے ذریعے فضائی تصاویر، سروے اور تھری ڈی میپنگ کی جارہی ہے تاکہ متاثرہ علاقوں تک رسائی اور ریسکیو آپریشنز کو مزید مؤثر بنایا جاسکے۔

یو اے ای نے اب تک نیپال کیلئے امدادی سامان سے لدے 4 طیارے روانہ کیے ہیں جن کے ذریعے مجموعی طور پر 186 ٹن انسانی و امدادی سامان پہنچایا گیا۔ سامان میں خیمے، خوراک، رہائشی ضروریات، بجلی کے جنریٹرز اور لاجسٹک آلات شامل ہیں۔

دبئی پولیس کی خصوصی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بھی جدید آلات اور ٹیکنالوجی کے ساتھ نیپال میں موجود ہے جو مقامی حکام کے تعاون سے لاپتا افراد کی تلاش اور متاثرہ علاقوں کا جائزہ لے رہی ہے۔

مزید امداد کے طور پر دبئی ہیومینیٹیرین نے تقریباً 74 ٹن امدادی سامان پر مشتمل کھیپ بھی نیپال روانہ کی جو 8 ستمبر کو ایمریٹس اسکائی کارگو کے بوئنگ 777 ایف طیارے کے ذریعے کھٹمنڈو پہنچی۔

نیپال کی ڈیزاسٹر اتھارٹی کے مطابق تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 1357 ہوگئی ہے جبکہ 5326 افراد تاحال لاپتا ہیں۔

چین میں بھی 43 افراد کے جاں بحق اور 519 افراد کے لاپتا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد نیپال اور چین میں مجموعی ہلاکتیں 1400 جبکہ لاپتا افراد کی تعداد 5845 ہوگئی ہے۔

ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں اور نیپالی حکام تین ہائیڈرو پاور منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں جہاں مزید افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button