
خلیج اردو
دبئی ایئرپورٹس کے چیف ایگزیکٹو پال گریفتھس نے کہا ہے کہ 2026 کے اختتام تک سالانہ مسافروں کی تعداد 7 کروڑ تک پہنچنے کی توقع ہے، جو پہلے مقرر کیے گئے 10 کروڑ مسافروں کے ہدف سے کم ہے۔
پال گریفتھس کے مطابق جولائی میں دبئی ایئرپورٹس سے 63 لاکھ مسافروں نے سفر کیا، جو جون کے مقابلے میں 26 فیصد زیادہ ہے۔ جنگ سے پہلے کی سطح کے مقابلے میں ایئرپورٹ کی آپریشنل گنجائش 84 فیصد جبکہ مسافروں کی تعداد 78 فیصد تک بحال ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ محتاط اندازے کے مطابق دبئی ایئرپورٹس ممکنہ طور پر اگلے سال کے اختتام تک سالانہ 10 کروڑ مسافروں کا ہدف حاصل کرلے گا۔







